7 اکتوبر، 2015، 3:31 PM

ممتاز قادری کی سزائے موت برقرار

ممتاز قادری کی سزائے موت برقرار

پاکستانی سپریم کورٹ نے صوبہ پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کی دو بار سزائے موت کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے صوبہ پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کی دو بار سزائے موت کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے مجرم ممتاز قادری کی جانب سے سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ٹرائل کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ممتاز قادری کے خلاف فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ممتاز قادری کی اپیل مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے ممتاز قادری کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی بحال کردیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ممتاز قادری کو سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل پر 2 مرتبہ پھانسی اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا برقرار رکھتے ہوئے انسداد دہشت دہشت گردی کی دفعہ 7 کے تحت سزائے موت اور جرمانہ ختم کردیا تھا۔

News ID 1858684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha